کراچی: سندھ حکومت نے مزید ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ اور سولر پینلز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ سندھ میں مزید 80 ہزار ہاریوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک 50 ہزار ہاری کارڈ جاری کریں گے۔انہون نے کہا کہ ہاری کارڈ کے ذریعے سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی، ہاری 20 اور سندھ حکومت 80 فیصد اخراجات برداشت کرےگی۔محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ ہاریوں کو سولر پینلز بھی دیے جائیں گے اور سولر کے لیے ہاریوں کو 20 ستمبر تک حیدرآباد میں ڈی جی زراعت کے دفترمیں درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔