Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی کے معاملے کا سیاسی حل ضروری ہے، اب بھی دیر نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر

Web Desk by Web Desk
ستمبر 12, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی کے معاملے کا سیاسی حل ضروری ہے، اب بھی دیر نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر

پشاور: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر ڈیل کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اگر ڈیل ہوتی تو بانی پی ٹی آئی دو سال جیل میں نہ گزارتے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ‘ڈیل’ کا لفظ ہم مسترد کر چکے ہیں، ڈیل کا سوال ہی نہیں اٹھتا، ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم عدلیہ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو سزائیں ہوئیں اور وہ نااہل بھی ہوئے، جو پارٹی چھوڑ گیا، اس کے خلاف کوئی کیس نہیں بنا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے معاملے کا سیاسی حل ضروری ہے، ابھی بھی دیر نہیں، سب نوبزادہ نصراللہ جیسے سیاستدان نہیں، جو لوگوں کو بیٹھا کر کوئی حل نکال سکیں، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

آپ کو فیصلے کا اختیار ہی نہیں تو سیاسی حل کیسے نکلےگا؟ صحافی کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میں بانی پی ٹی آئی کا نمائندہ ہوں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا باہر، بانی پی ٹی آئی سخت نہیں ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں بہت لچک دکھائی، جب مینڈیٹ چوری ہوا تو بانی پی ٹی آئی نےکہا مذاکرات کریں، کچھ نہیں ہوا، جب 26 ویں ترمیم ہوئی تب بھی بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کریں، کچھ نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کچھ نہ کچھ گڈ ول تو وہ بھی دکھائیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں تک کروائی نہیں جاتیں، یہ ملاقات ان کا حق ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے استعفے کی تفصیلات معلوم نہیں مگر معاملہ اب گزر چکا ہے۔

Previous Post

امریکی میگزین’فارن افیئرز‘ نے پاکستان کے بجائے بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قراردیدیا

Next Post

جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Next Post
جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم