Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مریم اورنگزیب کی علی پور آمد، سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن کا مشاہدہ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 13, 2025
in پاکستان
0
مریم اورنگزیب کی علی پور آمد، سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن کا مشاہدہ

علی پور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب رات گئے علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرین کے لیے جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

علی پور اور گردونواح میں شدید سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے اور سینکڑوں افراد متاثرہ علاقوں میں محصور ہو گئے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرین کے انخلا کے لیے بیڑوں اور کشتیوں کے ذریعے آپریشنز جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب نے سیت پور اور لتی ماڑی کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر موجود حکام کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کے دورے کے دوران سیلاب زدگان کی نگرانی میں انخلا کا عمل جاری رہا جبکہ درجنوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

پنجند کے مقام پر مریم اورنگزیب کو سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں کی تفصیلات اور انخلا آپریشن پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وہ خود امدادی سامان، ٹینٹ، خوراک اور پینے کا صاف پانی لے کر سیت پور روانہ ہوئیں تاکہ متاثرہ خاندانوں تک فوری ریلیف پہنچایا جا سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی سب سے پہلی ترجیح متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ متاثرین کے لیے شیلٹر، ادویات اور راشن کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود علی پور میں جاری ریلیف سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں اور حکومت کی پوری مشینری متاثرین کی مدد میں متحرک ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے واضح ہدایت دی کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہے اور ہر ممکن سہولت فوری طور پر مہیا کی جائے۔

Previous Post

کراچی: پٹاخوں کے گودام دھماکہ، جاں بحق نوجوان کی والدہ کا ہرجانے کا دعویٰ

Next Post

عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Next Post
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم