Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان

Web Desk by Web Desk
ستمبر 15, 2025
in بین الاقوامی
0
متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان

ابوظہبی / دبئی: متحدہ عرب امارات میں 54واں یومِ اتحاد (نیشنل ڈے) 2 دسمبر کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ یہ دن ملک کی سات امارتوں کے اتحاد اور قیام کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ ویک اینڈ کے ساتھ مل کر عوام کو 4 دن کا طویل ویک اینڈ ملنے کا قوی امکان ہے، جبکہ ملکی قوانین کے تحت یہ وقفہ 5 روزہ تعطیلات تک بڑھ سکتا ہے۔

اس سال کے جشن کا آغاز ایک عظیم الشان تقریب سے ہوگا جس میں اماراتی قیادت شریک ہوگی۔ اگرچہ تقریب کے مقام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ یہ پروگرام کسی اہم ثقافتی اور قومی مقام پر 2 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

نیشنل ڈے کی تقریبات کے دوران ملک بھر میں روایتی پریڈز، آتشبازی، ثقافتی نمائشیں اور مختلف عوامی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں شہریوں اور غیر ملکی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

Previous Post

کسٹمز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کا انکشاف، 100 ارب روپے کا نقصان

Next Post

بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

Next Post
بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم