اسلام آباد: ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 543 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 309 مکمل طور پر اور 226 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔
فیصل آباد الیکٹرک کے 81 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 36 مکمل اور 44 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔لاہور ریجن کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 63 مکمل اور 4 جزوی بحال کر دیے گئے۔ملتان بجلی کمپنی کے 180 فیڈرز میں سے 7 مکمل اور 166 جزوی طور پر فعال کر دیے گئے۔
گوجرانوالہ ریجن کے 103 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 96 مکمل اور 7 جزوی بحال ہو چکے ہیں۔پشاور الیکٹرک کمپنی کے 87 فیڈرز مکمل یا جزوی طور پر دوبارہ فعال کیے گئے۔شمالی وزیرستان اور خیبر میں 18 متاثرہ فیڈرز میں سے 17 مکمل اور 1 جزوی بحال کیا گیا۔
ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے زیر انتظام مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈرز کی فنی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پانی اترے گا، باقی متاثرہ گرڈ اسٹیشنز کو بھی فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں مزید رکاوٹ نہ ہو۔

