Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک بھارت میچ کے ریفری کی تبدیلی پر ڈیڈلاک، ایشین کرکٹ کونسل متحرک

Web Desk by Web Desk
ستمبر 16, 2025
in کھیل
0
پاک بھارت میچ کے ریفری کی تبدیلی پر ڈیڈلاک، ایشین کرکٹ کونسل متحرک

لاہور: پاکستان کی جانب سے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) معاملہ سلجھانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے اور واضح کردیا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان بقیہ میچز کھیلنے سے انکار کر دے گا۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بحران کو حل کرنے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹایا جائے۔ اس حوالے سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو ریفری تعینات کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں ریفری کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 25 ستمبر کو ممکنہ ملاقات

Next Post

آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

Next Post
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم