Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

Web Desk by Web Desk
ستمبر 16, 2025
in کھیل
0
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

اسلام آباد / لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات ہی پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ اس پیشرفت کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی عہدیداران سے مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئندہ چند گھنٹوں میں ایشیا کپ کے حوالے سے اپنا مؤقف جاری کرے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق پاکستان کی درخواست کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس حوالے سے اپنا ردعمل دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران ہینڈ شیک کے معاملے پر ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے رویے کو بنیاد بنا کر ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Previous Post

پاک بھارت میچ کے ریفری کی تبدیلی پر ڈیڈلاک، ایشین کرکٹ کونسل متحرک

Next Post

ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: ڈار

Next Post
2 ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہوگا: اسحاق ڈار

ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم