Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبرپختونخوا میں پولیس کی بڑی کامیابی، بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام

Web Desk by Web Desk
ستمبر 17, 2025
in پاکستان
0
خیبرپختونخوا میں پولیس کی بڑی کامیابی، بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام

میریان تھانے اور مزنگ چوکی پر حملہ پسپا، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی، 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں پولیس نے دہشت گردوں کے حملے دلیری اور حکمت عملی سے ناکام بنا دیے۔ بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور بعد ازاں مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دونوں حملے پسپا کر دیے۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر حملہ تقریباً 20 منٹ میں ناکام بنایا گیا۔ بعد ازاں درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے مزنگ چوکی پر حملہ کیا، جہاں ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے، جنہیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد تھانے کے قریب نہ آسکے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کو کسی صورت فرار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Previous Post

شیرانی میں دہشت گردوں کا پولیس اور لیویز تھانوں پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی

Next Post

قومی ایئرلائن 21 برس بعد منافع میں، پہلی ششماہی میں 11.5 ارب روپے کما لیے

Next Post
قومی ایئرلائن 21 برس بعد منافع میں، پہلی ششماہی میں 11.5 ارب روپے کما لیے

قومی ایئرلائن 21 برس بعد منافع میں، پہلی ششماہی میں 11.5 ارب روپے کما لیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم