Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شیرانی میں دہشت گردوں کا پولیس اور لیویز تھانوں پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 17, 2025
in پاکستان
0
شیرانی میں دہشت گردوں کا پولیس اور لیویز تھانوں پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر بیک وقت حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ چھ اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی طبی عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا جس کے باعث دیگر علاقوں سے رابطہ متاثر ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے اور اچانک فائرنگ شروع کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد شیرانی اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع ہے اور اس حساس علاقے میں ماضی میں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو متعدد بار دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Previous Post

یورپی کمیشن کا اجلاس، اسرائیل پر پابندیوں کا امکان

Next Post

خیبرپختونخوا میں پولیس کی بڑی کامیابی، بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام

Next Post
خیبرپختونخوا میں پولیس کی بڑی کامیابی، بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام

خیبرپختونخوا میں پولیس کی بڑی کامیابی، بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم