Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات نئی دہلی میں ناکام

Web Desk by Web Desk
ستمبر 17, 2025
in پاکستان
0
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات نئی دہلی میں ناکام

نئی دہلی: روس سے تیل کی خریداری اور بلند ٹیکسز پر اختلافات برقرار، مزید ملاقاتوں پر اتفاق

نئی دہلی: بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز ہونے والے اہم مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی راجیش اگروال کر رہے تھے۔ مذاکرات میں کئی امور پر بات چیت ہوئی تاہم فریقین کسی معاہدے پر متفق نہ ہو سکے۔ البتہ دونوں ممالک نے مستقبل میں مزید ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن بعض مسائل تاحال حل طلب ہیں۔ ان کے مطابق سب سے اہم اختلاف روس سے بھارت کی تیل خریداری پر ہے، جس پر امریکا مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز میں کمی کرے تاکہ امریکی برآمدات کو بھارتی مارکیٹ تک زیادہ رسائی مل سکے۔یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پر روس سے تیل خریدنے کے باعث 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں، جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت تجارتی ڈیل میں لچک دکھانے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Previous Post

حکومت نے 375 ٹریلین روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کو سازش قرار دے دیا

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، سعودیہ، برطانیہ اور امریکا جائیں گے

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، سعودیہ، برطانیہ اور امریکا جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، سعودیہ، برطانیہ اور امریکا جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم