Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

Web Desk by Web Desk
ستمبر 17, 2025
in پاکستان
0
خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد، مزید دہشتگردوں کی تلاش جاری

راولپنڈی (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کیا گیا جس میں ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار آپریشن میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فورسز نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Previous Post

بہاولپور: دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی، متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح گرنے لگی

Next Post

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ہونیوالی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

Next Post
بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ہونیوالی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ہونیوالی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم