Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ہونیوالی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 18, 2025
in شوبز
0
بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ہونیوالی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعہ کی شب تقریباً 3 بجکر 30 منٹ پر دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا، جس کی فوٹیج اب منظر عام پر آچکی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں افراد موٹر سائیکل پر اداکارہ کے گھر کے قریب پہنچتے ہیں، جن میں سے ایک حملہ آور فائرنگ کرتا ہے اور پھر دونوں فرار ہوجاتے ہیں۔ یہ فوٹیج بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے قبول کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کی جانب سے گینگ کے روحانی رہنماؤں پریمانند مہاراج اور انیرودھاچاریہ جی مہاراج کے بارے میں مبینہ توہین آمیز بیان دیا گیا تھا، جس کے ردعمل میں یہ حملہ کیا گیا۔

Previous Post

خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

Next Post

کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

Next Post
کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم