Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کا عشائیہ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 18, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کا عشائیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزر کاسل میں شاندار عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور امن کے لیے ان کا عزم لائقِ قدر ہے۔

صدر ٹرمپ نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے فخر کا باعث ہیں جبکہ برطانیہ کا دورہ ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور فوجی تقریب میں رائل فورس کی شاندار پریڈ کے ساتھ طیاروں کا رنگا رنگ فلائی پاسٹ بھی دیکھا۔

صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا یہ برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، جس میں امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ امریکی صدر آج برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کریں گے۔

Previous Post

ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے، سلمان علی آغا

Next Post

ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

Next Post
ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم