Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 18, 2025
in کھیل
0
ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گروپ اے کے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب صفر، صاحبزادہ فرحان 5، کپتان سلمان علی آغا 20، حسن نواز 3، خوشدل شاہ اور محمد نواز 4، 4 جبکہ محمد حارث 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یو اے ای کے جنید صدیق نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یو اے ای کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کے بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے جم نہ سکے۔ راہول چوپڑا نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، تاہم پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ عمان اور یو اے ای ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Previous Post

ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کا عشائیہ

Next Post

امریکی ریاست پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

Next Post
امریکی ریاست پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

امریکی ریاست پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم