Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 22, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا

امریکا نے مختلف مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ اعلانات کو محض نمائشی اقدام قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی ترجیح سنجیدہ سفارت کاری ہے، نمائشی اعلانات نہیں۔ ترجمان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی امریکی پالیسی کے بنیادی نکات ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی صرف اس صورت میں ممکن ہے جب حماس اس عمل کا حصہ نہ ہو۔ ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان محض علامتی ہے اور عملی نتائج کے حصول کے لیے کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ آئندہ دنوں میں مزید مغربی ممالک کی جانب سے اسی نوعیت کے فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے بھی ان اعلانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے خطے میں امن کے بجائے مزید تنازعات کو جنم دیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی ہٹ دھرمی دہراتے ہوئے کہا کہ کوئی فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی اور مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات بدستور جاری رہیں گے۔

Previous Post

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے

Next Post

فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،کپتان سلمان علی آغا

Next Post
فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،کپتان سلمان علی آغا

فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،کپتان سلمان علی آغا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم