نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ اجلاس میں مصروف شیڈول
نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار اور پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔
اسحاق ڈار نیویارک میں مختلف وزارتی اور اعلیٰ سطح اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف مصروفیات میں بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، جبکہ اسحاق ڈار وفد کے اہم رکن کے طور پر اہم اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

