Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جی ایچ کیو حملہ کیس : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کر دیں

Web Desk by Web Desk
ستمبر 23, 2025
in پاکستان
0
جی ایچ کیو حملہ کیس : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کر دیں

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی دو درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں عمران خان کے وکلاء فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ، اور پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس عدالت میں موجود تھے۔بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں میں عدالتی کارروائی کی فوٹیج فراہم کرنے اور جیل ٹرائل کی منتقلی سے متعلق ہائی کورٹ کے آرڈرز تک سماعت روکنے کی استدعا شامل تھی۔ وکیل فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ موکل کی مشاورت کے بغیر وہ سماعت کا حصہ نہیں بننا چاہتے، تاہم عدالت نے کہا کہ سابقہ سماعت میں بانی سے بات کرائی گئی تھی لیکن انہوں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

عدالت نے وکلاء کو ہدایت کی کہ متعلقہ احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں اور عدالتی کارروائی روکی نہیں جا سکتی۔ پراسیکیوٹرز نے وکلا صفائی پر عدالت کا وقت ضائع کرنے اور سماعت کا بائیکاٹ کرنے کا الزام عائد کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ٹرائل ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جاری رہے گا اور درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

Previous Post

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا

Next Post

برطانیہ کا گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس ختم کرنے پر غور، عالمی ماہرین کو راغب کرنے کی کوشش

Next Post
برطانیہ کا گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس ختم کرنے پر غور، عالمی ماہرین کو راغب کرنے کی کوشش

برطانیہ کا گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس ختم کرنے پر غور، عالمی ماہرین کو راغب کرنے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم