کراچی:سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 24 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں قائم اسکولوں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا، جس کے پیش نظر وہاں تدریسی عمل معطل رہے گا۔یہ تعطیل صرف ان 28 نشستوں پر مشتمل حلقوں تک محدود ہوگی جہاں 24 ستمبر کو پولنگ منعقد ہونی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی عمل کے پُرامن انعقاد اور انتظامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو پولنگ کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

