لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقہ کی خاتون کپتان کو ٹرافی پیش کی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی اور خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔خصوصی طور پر سدرہ امین کو مسلسل دو سنچریاں سکور کرنے پر 20 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔محسن نقوی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کو نیک خواہشات دیے اور کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے، بے خوف ہو کر کھیلیں اور آخری بال تک لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔

