Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشیا کپ میں ابرار احمد اور ہسارنگا کی دلچسپ سیلیبریشن نے شائقین کے دل جیت لیے

Web Desk by Web Desk
ستمبر 24, 2025
in کھیل
0
ایشیا کپ میں ابرار احمد اور ہسارنگا کی دلچسپ سیلیبریشن نے شائقین کے دل جیت لیے

ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نہ صرف زبردست کرکٹ دیکھنے کو ملی بلکہ کھلاڑیوں کی دلچسپ سیلیبریشن نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

میچ کے دوران سری لنکن آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا اور پاکستانی اسپنر ابرار احمد کے درمیان ایک منفرد مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ہسارنگا نے پہلے فخر زمان کا شاندار کیچ تھام کر ابرار احمد کے مخصوص جشن کی نقالی کی۔ بعد ازاں صائم ایوب کو بولڈ کرنے کے بعد بھی انہوں نے ابرار کے ہی انداز میں سیلیبریٹ کیا۔

تاہم ابرار احمد نے بھی جواب میں کمال کر دیا۔ 13ویں اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فوراً اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔ دونوں کھلاڑیوں کے اس دوستانہ اور دل چسپ تبادلے پر سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے خوب داد دی اور ان کی کرکٹ اسپرٹ کی تعریف کی۔

میچ کے اختتام پر ابرار احمد اور ہسارنگا نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے گلے مل کر اس یادگار لمحے کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اس اہم مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر قیمتی دو پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

یہ میچ نہ صرف پاکستان کی فتح بلکہ دونوں کھلاڑیوں کی خوش مزاجی اور باہمی عزت و احترام کے باعث یادگار بن گیا۔

Previous Post

ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں بھی پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرنا نہ بھولے

Next Post

پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی

Next Post
پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی

پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم