Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 24, 2025
in بین الاقوامی
0
پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم نے کی، جبکہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائیجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کا ایک وفد بھی اجلاس میں شریک تھا۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں بھارت کی غیر قانونی قبضہ مضبوط کرنے کی کوششوں، ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا دارومدار جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل پر ہے۔ طارق فاطمی نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ بھارت پر دباؤ ڈال کر سیاسی قیدیوں کی رہائی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارتی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ بھارتی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو بھی علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، 2800 سے زائد گرفتاریوں، گھروں کی مسماری، اور کشمیری رہنما شبیر شاہ کی بیماری کے باوجود رہائی نہ دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ہزاروں سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ سری نگر جامع مسجد اور عیدگاہ میں مذہبی اجتماعات پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔

او آئی سی نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اور آبادیاتی تبدیلیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات حقِ خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ اس کے ساتھ ہی او آئی سی نے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے حالیہ دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا خیر مقدم کیا اور اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Previous Post

ایشیا کپ میں ابرار احمد اور ہسارنگا کی دلچسپ سیلیبریشن نے شائقین کے دل جیت لیے

Next Post

پاکستان کیخلاف میچ میں سری لنکن کھلاڑی نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Next Post
پاکستان کیخلاف میچ میں سری لنکن کھلاڑی نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کیخلاف میچ میں سری لنکن کھلاڑی نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم