ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکن ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور محض 58 رنز کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ ڈاسن شناکا بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے اور یوں وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
اس فہرست میں ان کے بعد 13، 13 صفر کے ساتھ روانڈا کے مارٹن اکائیزو، بنگلہ دیش کے سومیا سرکار اور آئرلینڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے اسی مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر قیمتی دو پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

