Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو جاری کردی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 24, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو جاری کردی

اسرائیل کا محاصرہ توڑ کر غزہ جانے کے لیے بین الاقوامی آبی راستے میں موجود گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل کشتی پر ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

درجنوں کشتیوں پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس وقت یونان کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے، جس میں پاکستان کے ایوانِ بالا سینیٹ کے سابق رکن مشتاق احمد سمیت سیکڑوں افراد موجود ہیں۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ رات کے وقت غزہ کے لیے جانے والے پرامن گلوبل صمود فلوٹیلا پر 10 ڈرون حملے کیے گئے، بارودی مواد اور آگ کے گولے پھینکے گئے لیکن ہمارا عزم پختہ اور حوصلے بلند ہیں، ہم ان شاء اللہ غزہ پہنچ کر رہیں گے۔

مشتاق احمد نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نسل پرست اور ناجائز ریاست کے ڈرون حملوں کا نوٹس لیا جائے اور حکومتِ پاکستان اس معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے ایسا خطرناک کیمیکل پھینکا گیا جسے سونگھنے اور چھونے سے شدید نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ سب گلوبل صمود فلوٹیلا کو خوفزدہ کر کے غزہ جانے سے روکنے کی نفسیاتی جنگ ہے لیکن ہم رکیں گے نہیں۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کا محاصرہ ختم کریں گے اور وہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچائیں گے۔ ایک چھوٹی سی ریاست نے اپنی دہشت گردی اور بدمعاشی سے پوری دنیا کو یرغمال بنایا ہوا ہے، اس لیے میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ آپ بھی باہر نکلیں اور اس ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف ہر جگہ آواز بلند کریں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں، کیونکہ جو کام ہم کرنے جا رہے ہیں یہ او آئی سی کے منشور میں شامل ہے اور انہیں کرنا چاہیے تھا لیکن یہ کام اب گلوبل صمود فلوٹیلا کر رہا ہے۔

مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر رات کو گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی پر ہونے والے حملے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

Previous Post

نیب اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی مخالفین کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے: عمران خان

Next Post

سری لنکا کیخلاف جیت: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

Next Post
سری لنکا کیخلاف جیت: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

سری لنکا کیخلاف جیت: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم