Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سری لنکا کیخلاف جیت: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in کھیل
0
سری لنکا کیخلاف جیت: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

سپر 4 کے اس میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظبی میں آمنے سامنے آئیں جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، کامندو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں پاکستان نے 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر کے فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اہم دو پوائنٹس اپنے نام کیے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

سپر 4 مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، ہر ٹیم کو 3 میچ کھیلنے ہیں۔

بھارت: ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر
پاکستان: دو میچوں میں ایک کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر
بنگلادیش: ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر
سری لنکا: دو میچز میں شکست کے بعد صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر

پاکستان کا فائنل تک پہنچنے کا آسان راستہ

فائنل کے لیے پاکستان کے لیے سب سے سیدھا راستہ یہ ہے کہ قومی ٹیم اپنا آخری میچ بنگلادیش کے خلاف جیتے اور بھارت اپنے بقیہ دونوں میچوں (بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف) میں کامیاب ہو۔ اس صورت میں بھارت 6 پوائنٹس اور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

اگر بھارت بدھ کو بنگلادیش سے ہار گیا تو معاملہ نیٹ رن ریٹ پر بھی جا سکتا ہے، جس سے فائنل کے لیے مقابلہ مزید سخت ہو جائے گا۔

Previous Post

غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو جاری کردی

Next Post

پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

Next Post
پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم