اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
واپڈا اہلکار ظفر اقبال نامی شخص سے بجلی کا بل وصول کرنے آئے اور عدم ادائیگی پر میٹر اتارنا شروع کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ انور بی بی نے واپڈا اہلکاروں کو میٹر اتارنے سے روکنے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں واپڈا کے پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

