Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مسلم رہنماؤں سے ملاقات کامیاب رہی: ٹرمپ کی اسلامی مملکت کے سربراہان سے ملاقات کے بعد گفتگو

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in بین الاقوامی
0
مسلم رہنماؤں سے ملاقات کامیاب رہی: ٹرمپ کی اسلامی مملکت کے سربراہان سے ملاقات کے بعد گفتگو

نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقات ہوئی جو تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی، اس دوران غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے سربراہان بھی شریک تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور مسلم رہنما ملاقات کے بعد ہال سے باہر نکلے تو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے، تاہم کچھ دیر بعد صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس ملاقات کو ’’انتہائی کامیاب‘‘ قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے مسئلے پر مسلم رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بہت مثبت رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے علاوہ تمام بڑے فریقین کے ساتھ ملاقات ہوچکی ہے اور جلد اسرائیلی قیادت سے بھی بات چیت ہوگی۔ ان کے مطابق، ’’میرے خیال میں ہم غزہ کے لیے کچھ اہم اقدامات کر سکتے ہیں۔‘‘

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اس ملاقات کو ’’انتہائی مفید‘‘ قرار دیا۔ ملاقات کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور اسے ختم کر کے رہیں گے، حتیٰ کہ یہ ممکن ہے کہ یہ جنگ جلد ختم ہو۔ انہوں نے اسے اپنی ’’اہم ترین ملاقاتوں میں سے ایک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ایک ایسے مسئلے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے ہم نے شروع نہیں کیا۔‘‘

مسلم رہنماؤں سے ملاقات سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چند ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، لیکن ان کے مطابق ایسا کرنا ’’حماس کے مظالم کو انعام دینے کے مترادف‘‘ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی واپسی اور امن کے لیے کوشاں ہے، لیکن حماس نے امن کی پیش کش مسترد کی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکا اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی افواج بھیجیں تاکہ اسرائیلی افواج انخلا کر سکیں، جبکہ فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور تعمیرِ نو کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کریں۔

Previous Post

ورلڈبینک کے صدر کی وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کی تعریف

Next Post

اوکاڑہ میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

Next Post
اوکاڑہ میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

اوکاڑہ میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم