آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سلک وے ایئر لائن کی پرواز **زیڈ پی 4771** باکو سے چنائے جا رہی تھی اور بھارتی فضائی حدود میں بحیرۂ عرب کے اوپر 31 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے کے بعد **IL-76 کارگو طیارے** نے کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ طیارے کو ٹرمینل ون پر پارک کر دیا گیا ہے۔

