Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: ابرار کی شاندار کامیابی، چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، شاہین شاہ کی بھی نمایاں ترقی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 24, 2025
in کھیل
0
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: ابرار کی شاندار کامیابی، چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، شاہین شاہ کی بھی نمایاں ترقی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستانی اسٹارز نے نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورن چکرورتی بدستور سرفہرست ہیں، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد شاندار کارکردگی دکھا کر 12 ویں پوزیشن سے چھلانگ لگاتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی دو درجے بہتری کے ساتھ 25 ویں اور حارث رؤف نو درجے ترقی کے بعد 28 ویں پوزیشن تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
محمد نواز 13 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ صوفیان مقیم تین درجے گر کر 14 ویں نمبر پر آ گئے۔ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا چھ درجے بہتری کے بعد 60 ویں مقام پر پہنچے۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلی پوزیشن پر بدستور قابض ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ اوپر آ کر تیسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی سے 31 درجے جست لگاتے ہوئے 24 ویں نمبر پر جگہ بنائی، صائم ایوب آٹھ درجے تنزلی کے بعد 55 ویں پوزیشن پر پہنچے۔ قومی کپتان سلمان علی آغا اور فخر زمان بھی تین تین درجے بہتری کے بعد بالترتیب 65 ویں اور 66 ویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر ہیں، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، محمد نواز ایک درجہ اوپر آ کر 17 ویں اور فہیم اشرف 12 درجے ترقی کے بعد 39 ویں نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

Previous Post

وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ

Next Post

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی و زمینی حملوں میں شدت، 30 فلسطینی شہید

Next Post
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 627 افراد جاں بحق ہوئے : ایرانی وزارت صحت

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی و زمینی حملوں میں شدت، 30 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم