Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی صدر نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کیلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 25, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی صدر نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کیلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کو مشرقِ وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال کے حل کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق یہ منصوبہ اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر منتخب مسلم رہنماؤں کے حوالے کیا گیا ہے اور اس پر ابتدائی مشاورت بھی شروع ہو چکی ہے۔

اسٹیو وٹکوف نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کا یہ پلان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے اور اس میں غزہ کی موجودہ انسانی صورتحال کو فوری طور پر بہتر بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق امریکی انتظامیہ کو امید ہے کہ آئندہ چند روز میں غزہ کے حوالے سے کسی نہ کسی اہم پیش رفت یا بریک تھرو کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس منصوبے کے لیے ایران سے بھی رابطے میں ہے، تاہم تہران نے فی الحال سخت مؤقف اپنا رکھا ہے۔ وٹکوف کے مطابق واشنگٹن ایران کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی تھی، جو تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، انسانی امداد کی فراہمی اور مستقبل کے سیاسی حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس مشاورت کو انتہائی کامیاب اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم رہنماؤں کے ساتھ غزہ کے بارے میں ہونے والی یہ بات چیت خطے میں امن کی بحالی کے لیے ایک مثبت سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

Previous Post

لیہ میں قتل یا خود کشی کا معمہ، تھانہ چوبارہ کی حدود میں لڑکی جاں بحق , نوجوان شدید زخمی

Next Post

منی ٹرانسفر آپریٹرز کی جانب سے ترسیلات زر کے چارجز بڑھاکر 130 ارب کمانے کا انکشاف

Next Post
منی ٹرانسفر آپریٹرز کی جانب سے ترسیلات زر کے چارجز بڑھاکر 130 ارب کمانے کا انکشاف

منی ٹرانسفر آپریٹرز کی جانب سے ترسیلات زر کے چارجز بڑھاکر 130 ارب کمانے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم