Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا، اس مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
ستمبر 27, 2025
in پاکستان, تجارت
0
سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ جائزہ لینا چاہیے: وزیراعظم

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور اس مسئلے سے نمٹنا حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

نیویارک میں توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ قرضہ مسلسل بڑھ رہا تھا اور ملکی معیشت پر بھاری بوجھ ڈال رہا تھا، مگر اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں اس پر قابو پانے کے اقدامات کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر توانائی کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، جس سے یہ منصوبہ ممکن ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب اگلے مرحلے میں بجلی کے شعبے میں لائن لاسز جیسے بڑے چیلنج پر توجہ دی جائے گی تاکہ پاور سیکٹر کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیویارک میں ان کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی معاشی بہتری کو سراہا گیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضہ ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے پر بھاری بوجھ بن چکا تھا، اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے اتفاق رائے سے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی اسکیم کے تحت آئندہ چھ سال میں گردشی قرضے سے مکمل نجات حاصل کر لی جائے گی، جو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا حصہ ہے۔

وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاور سیکٹر کے اسٹرکچرل مسائل کے حل کے لیے ایک سال سے کوششیں جاری تھیں اور اب گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں استحکام اور ملکی معیشت پر مثبت اور دور رس اثرات ڈالے گا۔

Previous Post

منی ٹرانسفر آپریٹرز کی جانب سے ترسیلات زر کے چارجز بڑھاکر 130 ارب کمانے کا انکشاف

Next Post

بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے: بلاول

Next Post
بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے: بلاول

بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے: بلاول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم