Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے: بلاول

Web Desk by Web Desk
ستمبر 25, 2025
in پاکستان
0
بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے: بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں زرعی شعبہ مشکلات کا شکار ہے اور حالیہ سیلاب کے بعد یہ شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، اس لیے وفاق کی ذمے داری ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو سپورٹ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف بیانات دینے والوں کو اس پروگرام کی اہمیت کا علم ہی نہیں، مسلم لیگ (ن) نے بھی اس حوالے سے کوئی ترمیم یا ڈرافٹ پیش نہیں کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا کیا قصور ہے کہ انہیں اس سہولت سے محروم رکھا جائے، وفاقی حکومت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے زمین داروں اور کسانوں کی مدد کے لیے بینظیر کسان کارڈ متعارف کرایا جائے گا جبکہ گندم کی فصل کی سپورٹ کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ درآمد کی ضرورت نہ پڑے۔ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ وفاق گندم کی خریداری اور امدادی قیمت کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات کرے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی تعریف کی کہ انہوں نے کسانوں کے نقصانات پورے کرنے کا اعلان کیا اور وزیراعظم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زرعی ایمرجنسی نافذ کی اور متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے دوحہ پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں گے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے کو پورے پاکستان نے سراہا ہے اور اس پر ان کیمرا بریفنگ بھی دی جائے گی۔

کراچی کی ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سڑکیں بناتے ہیں تو کوئی آ کر لائن ڈالنے کے لیے انہیں کھود دیتا ہے، لیاری میں نئی سڑکیں تعمیر ہوئیں تو گیس کی لائن ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ ان کے مطابق کراچی کی تعمیر و ترقی پیپلزپارٹی کی ترجیح ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بلوچستان کی صورت حال پر کہا کہ وہاں کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں مگر سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔ ماضی میں بھی دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی گئی ہے لیکن بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، جس کے لیے قومی اتفاق رائے کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔

Previous Post

گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا، اس مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم

Next Post

190ملین پاؤنڈکیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر ملتوی

Next Post
190ملین پاؤنڈکیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر ملتوی

190ملین پاؤنڈکیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم