Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کے خلاف پاکستان کی درخواست منظور کرلی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 25, 2025
in کھیل
0
آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کے خلاف پاکستان کی درخواست منظور کرلی

دبئی / لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت کو ابتدائی طور پر منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پاک بھارت حالیہ گروپ میچ کے بعد سامنے آیا، جب سوریا کمار یادیو نے مبینہ طور پر سیاسی نوعیت کے جملے ادا کیے، جنہیں کھیل کی روح اور ضابطۂ اخلاق کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے اس واقعے پر دو آفیشل رپورٹس آئی سی سی کو جمع کرائیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوریا کمار کا رویہ کھیل کی ساکھ کو متاثر کرنے والا تھا۔

میچ ریفری رچی رچڈسن نے بھی ای میل کے ذریعے اس مؤقف کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ کھلاڑی کا طرزِ عمل کرکٹ کے وقار کے خلاف تھا۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق شواہد کا تفصیلی جائزہ جاری ہے اور باضابطہ سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہو گئی تو سوریا کمار یادیو کو جرمانے یا معطلی جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Previous Post

ایشیا کپ سپر فور میں آج بڑا مقابلہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹکراؤ، فاتح ٹیم بنے گی فائنل کی دوسری ٹکٹ ہولڈر

Next Post

پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Next Post
پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم