Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 26, 2025
in کھیل
0
پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی شاندار جیت، ایشیا کپ فائنل میں بھارت سے بڑا ٹاکرا طے

دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز اور اہم میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ فیصلہ کن ٹاکرا ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین 30 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سیف حسن نے 18، نور الحسن نے 16، مہدی حسن نے 11، تنظیم حسن نے 10، ذاکر علی نے 5 اور تسکین احمد نے 4 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی باؤلرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے قائم مقام کپتان ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ محمد حارث 23 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، محمد نواز نے 25 اور شاہین شاہ آفریدی نے 13 گیندوں پر 19 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔

اوپنرز میں صاحبزادہ فرحان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے، فخر زمان 13 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش میں ناکام رہے، حسین طلعت صرف 3 اور کپتان سلمان علی آغا 19 رنز بنا سکے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین اور مہدی حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر بیٹنگ میں مشکلات کے باوجود بولرز نے شاندار کم بیک کیا اور میچ کو اپنے حق میں کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے جہاں پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جس کے لیے شائقین کرکٹ بے تابی سے منتظر ہیں۔

Previous Post

آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کے خلاف پاکستان کی درخواست منظور کرلی

Next Post

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

Next Post
صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم