صائم ایوب کا ناپسندیدہ ریکارڈ، ایک سال میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ برابر
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے دوران یہ صائم کا چوتھا جبکہ رواں سال 2025 میں چھٹا موقع ہے کہ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ہیں۔ اس طرح صائم ایوب نے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے رچرڈ نگاروا کے پاس تھا، جو 2024 میں چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

