کراچی میں دو الگ ٹریفک حادثات، نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کراچی: شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں موسیٰ بابر اور فہد شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا حادثہ شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث 19 سالہ حسیب جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے دونوں حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ریسکیو عملے نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

