اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
اسلام آباد/پشاور: وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال میں ریکارڈ ہونے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف نکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

