خیبر پختونخوا میں زمین کا ریکارڈ مکمل طور پر سینٹرلائزڈ، صوبے بھر سے فرد کا حصول ممکن
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں زمین کے ریکارڈ کو مکمل طور پر سینٹرلائزڈ کر دیا ہے جس کے بعد شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل کی زمین کی فرد صوبے کے ہر سروس ڈیلیوری سینٹر سے حاصل کر سکیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈ، ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سینٹرلائزڈ لینڈ ریکارڈ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے بعد صوبے بھر کے تمام اراضی ریکارڈ کو ایک ہی نظام میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حکومتی اقدام سے شہریوں کو فرد کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور زمین سے متعلقہ دستاویزات تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور شفاف ہو جائے گی۔

