Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گدھوں کی افرائش بڑھانے کیلئے چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے رضامند

Web Desk by Web Desk
ستمبر 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
گدھوں کی افرائش بڑھانے کیلئے چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے رضامند

اسلام آباد: پاکستان میں گدھوں کی منظم افزائش نسل کے لیے چینی کمپنی سنگ ینگ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کرے گی جس کے تحت ملک بھر میں 40 خصوصی فارم قائم کیے جائیں گے۔

وزارت غذائی تحفظ کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد سالانہ 80 ہزار گدھوں کی پیداوار حاصل کرنا ہے تاکہ پاکستان عالمی سپلائی چین کا حصہ بن سکے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسی بنیادوں پر افزائش نسل کے لیے زرعی یونیورسٹی پشاور میں جدید لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی جہاں گدھوں کی بریڈنگ کے لیے تحقیق اور جینیاتی بہتری پر کام ہوگا۔ ابتدائی تین سے پانچ سال تک افزائش کا عمل تیزی سے جاری رکھا جائے گا اور اس دوران ہر ماہ 10 ہزار گدھوں کا گوشت چین برآمد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت گدھوں کی ہڈیاں اور گوشت صرف برآمد کیے جائیں گے جبکہ مقامی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ سرمایہ کاری نہ صرف پاکستان کے زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے کے لیے ایک نئی معاشی سرگرمی پیدا کرے گی بلکہ برآمدات میں اضافے اور دیہی معیشت کی مضبوطی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Previous Post

بھارتی شکایت: حارث اور صاحبزادہ فرحان کا آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف، الزامات تسلیم کرنے سے انکار

Next Post

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع

Next Post
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم