Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا

نیو جرسی: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر کے ساتھ معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنیات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی سمیت کئی اہم شعبوں پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا تجارت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے باہمی مفادات کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 سے 10 مئی کے درمیان صرف چار دنوں میں پاکستانی افواج نے بہادری کے ساتھ ہندوستان کو جنگ میں شکست دی۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دانشمندی اور جرات کے ساتھ افواج پاکستان کی قیادت کی اور دشمن کے سات طیارے مار گرائے گئے۔ شہباز شریف کے مطابق بھارتی قیادت شدید دباؤ میں آ کر جنگ بندی پر مجبور ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اور گزشتہ 40 برس میں اس طرح کی پذیرائی پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

ملکی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال اب مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد تھی اور پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد تھا، تاہم ڈیڑھ سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف مالی سال 24-25 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ساڑھے 38 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے جو معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Previous Post

پاکستان، چین، ایران اور روس کا پرامن افغانستان کی حمایت کا اعادہ

Next Post

بلوچستان میں مُلا نذیرگروپ کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 خوارج ہلاک

Next Post
بلوچستان میں مُلا نذیرگروپ کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 خوارج ہلاک

بلوچستان میں مُلا نذیرگروپ کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 خوارج ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم