سرگودھا میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر نوجوان نے اپنی سابقہ منگیتر کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کی بہن کو سوشل میڈیا پر اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔ پانچ ماہ قبل دونوں کی منگنی ہوئی تھی جو بعد میں ٹوٹ گئی تھی۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے لڑکی کو ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملا کر پلا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

