ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج ایک تاریخی مقابلہ ہوگا جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔
یہ بڑا معرکہ دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ بھی اس یادگار ٹاکرے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔
پاکستانی ٹیم جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم بھی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ میچ ایشیا کپ کی تاریخ کا سب سے سنسنی خیز اور یادگار فائنل ثابت ہو سکتا ہے۔

