Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کوشکست فاش دی ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم شہباز شریف

Web Desk by Web Desk
ستمبر 29, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کوشکست فاش دی ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم شہباز شریف

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو برداشت نہیں کر رہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردی کا چیلنج ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے لیکن ریاست اس ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملکی سیاسی و عسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت تمام قومی امور پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی معیشت، سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی جیسے اہم معاملات پر ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مسلسل مشاورت ہوتی ہے، اور یہی یکجہتی پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز سے نکالنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے خلاف بھرپور دفاع کیا اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایک تاریخی معرکہ جیتا، جسے بھارت کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ امریکی دورے کو انتہائی کامیاب اور مفید قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیویارک اور واشنگٹن کے دورے میں اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں اور اقوام متحدہ میں غزہ کی صورتحال پر منعقد اجلاس میں پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جو ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں قطر، سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات اور مصر کی شمولیت بھی اہم پیش رفت رہی۔

شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو نہایت خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، اور انہی کوششوں کے اعتراف میں پاکستانی عوام نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی تجویز دی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے کو "تاریخی پیش رفت” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے ہے اور پاکستان اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کے معاہدوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

معاشی امور پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے سخت مگر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین میں جدید تربیت کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ زرعی شعبے میں انقلابی بہتری لائی جا سکے۔ ان کے مطابق پاکستان قرضوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور امریکی صدر نے بھی اقتصادی تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیراعظم نے غزہ میں جاری انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر اور بھرپور موقف پیش کیا ہے۔ اسی طرح کشمیر کے مسئلے پر بھی عالمی برادری کو متحرک کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ اس دیرینہ تنازع کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔

گفتگو کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات ملکی امن اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی کو روکنے والے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Previous Post

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

Next Post

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

Next Post
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم