Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 29, 2025
in کھیل
0
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

دبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی کے تنازعے کو اگلے ماہ ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ وہ نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہونے والے اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

سائیکیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیشہ اپنی حکومت کی پالیسی کے مطابق فیصلے کرتا ہے، اسی لیے پاک بھارت باہمی سیریز نہیں کھیلی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک کثیر القومی ٹورنامنٹ ہے اور بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر فخر محسوس کرتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹرافی لینے سے اس لیے انکار کیا کیونکہ محسن نقوی پاکستان حکومت کے مرکزی رہنما ہیں۔ ان کے مطابق ٹرافی اور میڈلز اے سی سی کے چیئرمین کے پاس ہیں اور بھارتی ٹیم کو امید ہے کہ جلد یہ واپس بھارت کے حوالے کیے جائیں گے۔

سائیکیا نے بھارتی ٹیم کے لیے 21 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دوران تین بار پاکستانی ٹیم کا سامنا کیا لیکن نہ صرف ہاتھ ملانے سے گریز کیا بلکہ ٹرافی لینے سے بھی انکار کیا۔ بھارتی بورڈ نے اس معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ٹرافی کو میدان سے واپس منگوایا گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان نے ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستانی کپتان کے ساتھ مشترکہ تصویر کھنچوانے سے بھی انکار کیا تھا۔

Previous Post

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کوشکست فاش دی ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم شہباز شریف

Next Post

سی سی ڈی کی بڑی کارروائیاں، دہرے قتل اور ڈکیتی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

Next Post
سی سی ڈی کی بڑی کارروائیاں، دہرے قتل اور ڈکیتی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

سی سی ڈی کی بڑی کارروائیاں، دہرے قتل اور ڈکیتی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم