Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ضلع میں انسداد پولیو مہم 13 تا 16 اکتوبر جاری رہے گی

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in صحت
0
ضلع میں انسداد پولیو مہم 13 تا 16 اکتوبر جاری رہے گی

لیہ:مہم کے دوران 5 سال تک کے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی

لیہ(نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیراحمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غلام محی الدین، ڈاکٹر محمد یونس کلیہ، ڈی ای او گل شیر، انچارج سیکیورٹی برانچ محمد یاسر گورمانی، ڈبلیو ایچ او حکام اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں انسداد پولیو کی چار روزہ مہم 13 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی جس دوران پانچ سال تک کی عمر کے چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مہم کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا جائزہ لیں جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام میں شعور و آگاہی کے لئے مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ضلع پولیو فری اعزاز برقرار رکھ سکے۔ کچے اور تھل کے علاقے، خانہ بدوش بچوں اور داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے لئے 1797 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ضلع کے 58 ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔

Previous Post

سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات اور لالچ دے کر لوگوں کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

Next Post

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے، متاثرہ کھلاڑیوں میں بڑے نام بھی شامل

Next Post
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے، متاثرہ کھلاڑیوں میں بڑے نام بھی شامل

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے، متاثرہ کھلاڑیوں میں بڑے نام بھی شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم