Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات اور لالچ دے کر لوگوں کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 29, 2025
in لیہ
0
سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات اور لالچ دے کر لوگوں کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

لیہ میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے نئے اور خطرناک طریقے تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

بیرون ملک بھجوانے، گھر بیٹھے سرکاری دستاویزات حاصل کرنے، راتوں رات امیر ہونے اور آسان طریقے سے رقم کمانے جیسے لالچ دے کر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ سرگرم ہیں۔

یہ گروہ واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لے کر معصوم لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ متاثرہ افراد سے بھاری رقوم ہتھیانے کے بعد یہ فراڈیے موبائل نمبرز بند کر کے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مرد و خواتین مختلف مصنوعات کی خرید و فروخت کے بہانے بھی لٹ رہے ہیں۔ کوئی پرسانِ حال نہ ہونے کے باعث فراڈیوں کے حوصلے مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں دھوکہ دہی، فراڈ اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ متاثرین نے ایف آئی اے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)، پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو اس مکروہ دھندے سے بچایا جا سکے۔

Previous Post

تیل اور گیس کی 5 نئی دریافتیں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کا ثبوت قرار

Next Post

ضلع میں انسداد پولیو مہم 13 تا 16 اکتوبر جاری رہے گی

Next Post
ضلع میں انسداد پولیو مہم 13 تا 16 اکتوبر جاری رہے گی

ضلع میں انسداد پولیو مہم 13 تا 16 اکتوبر جاری رہے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم