لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پی سی بی نے حال ہی میں قومی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے، تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔
این او سی معطلی کے فیصلے سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز براہ راست متاثر ہوں گے جن میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

