آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی انجریز کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بے اوول میں پریکٹس سیشن کے دوران نوجوان بیٹر راچن رویندرا باؤنڈری لائن پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں باؤنڈری ہورڈنگ سے ٹکرا گئے، جس سے ان کے چہرے پر چوٹ آئی۔ ابتدائی کنکشن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انہیں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ادھر آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے جہاں تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پریکٹس کے دوران میچل اوون کی ایک شاٹ ان کی کلائی پر لگی جس کے نتیجے میں انہیں فریکچر ہوا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میکسویل کی جگہ جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد باقی میچز سیریز کے لیے ٹیموں کو مزید مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

