لاہور: تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔
پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی کا انتخاب کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ احمد خان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کیس میں ملک احمد خان بچھر کی سزا اور نااہلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جسے اب معین ریاض قریشی کے نام سے پُر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

