Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور دوبارہ حملہ نہ کرنے کا وعدہ کیا، وزارت خارجہ قطر

Web Desk by Web Desk
ستمبر 30, 2025
in بین الاقوامی
0
نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور دوبارہ حملہ نہ کرنے کا وعدہ کیا، وزارت خارجہ قطر

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ پر فضائی حملے پر معافی مانگی اور آئندہ قطر کی خودمختاری کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم کو فون کرکے معافی مانگی۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ قطر کی خودمختاری کا دوبارہ نقصان نہیں ہوگا، جبکہ امریکی صدر نے بھی اس وعدے کی ضمانت دی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر نے اسرائیل کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی خودمختاری کی خلاف ورزی کو ناقابلِ قبول سمجھا جائے گا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ قطر کی اولین ترجیح ہے اور بحرانوں کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق یہ حملہ مرکزی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی تاہم تمام رہنما محفوظ رہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

Next Post

پی ایس ایکس: کاروبار میں شاندار تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگیا

Next Post
پی ایس ایکس: کاروبار میں شاندار تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگیا

پی ایس ایکس: کاروبار میں شاندار تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم