Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی کو ملاقات کیلئے بلائیں گے: طارق فضل

Web Desk by Web Desk
ستمبر 30, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی کو ملاقات کیلئے بلائیں گے: طارق فضل

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے مذاکرات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے 95 فیصد مطالبات تسلیم کرلیے تھے، تاہم آخر میں کمیٹی نے کچھ ایسے مطالبات پیش کردیے جو بالکل نئے تھے اور ان پر عملدرآمد کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم درکار ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد وہ براہِ راست عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر سے ملاقات کریں گے تاکہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکیں۔

ڈاکٹر طارق فضل نے مزید کہا کہ بٹل آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی جانب سے ایمبولینس روکنے کے باعث مریض جاں بحق ہوگیا جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو شکست کے بعد اس کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا ہے اور پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ یہ معاملہ صرف ریجنل یا دوطرفہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جو انشاء اللہ اب ضرور حل ہوگا۔

Previous Post

ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی منصوبے کے مجوزہ 20 نکات کی تفصیلات سامنے آگئیں

Next Post

پی ٹی آئی نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

Next Post
پی ٹی آئی نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

پی ٹی آئی نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم